ہم کیا پہنچاتے ہیں
لسٹ تیار ہے؟
سبزیاںVegetables
21 چیزیں
پھلFruits
9 چیزیں
ہرا مسالہ اور ساگHerbs & Greens
6 چیزیں
فریش باکسFresh Bundles
3 چیزیں
تازہ مال دن اور موسم کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ اگر کوئی چیز فہرست میں نہ ملے تو پوچھ لیں — ممکن ہے منڈی میں دستیاب ہو۔
یہاں سے آرڈر
تختوں پر لکھے ریٹ کہاں سے آتے ہیں؟
نارووال منڈی سے۔ ریٹ ہر صبح لگائے جاتے ہیں اور ایک دن سے دوسرے دن بدل سکتے ہیں، اِس لیے تختے پر آج کا ریٹ لگنے کے بعد ہی نظر آتا ہے۔ آرڈر سے پہلے آپ کی ٹوکری ہمیشہ موجودہ ریٹ دکھاتی ہے، اور ریٹ بدلا ہو تو بتا دیتی ہے۔ جس چیز کا ریٹ نہ لکھا ہو، واٹس ایپ 0304 7773877 پر پوچھ لیں۔
یہاں کیے گئے آرڈر کی ادائیگی کیسے ہوگی؟
نقد، رائیڈر کو، جب آرڈر آپ تک پہنچے۔ آن لائن کچھ ادا نہیں کرنا۔ ڈیلیوری چارج آرڈر کے ساتھ طے ہوتا ہے۔
آج کیا تازہ ہے، کیسے پتہ کروں؟
واٹس ایپ 0304 7773877 پر میسج کر کے پوچھ لیں۔ آرڈر سے پہلے ہم بتا دیں گے کہ آج کیا چیز اچھی اور تازہ ہے اور اس کا ریٹ کیا ہے۔
مجھے جتنی مقدار چاہیے وہ کیسے بتاؤں؟
یہاں تختے پر + دبا کر مقدار بدلیں، چیز کے اپنے صفحے پر مقدار چنیں، یا اپنی پوری لسٹ "لسٹ تیار ہے؟" میں پیسٹ کر دیں۔ واٹس ایپ پر ویسے ہی لسٹ لکھ دیں جیسے سبزی والے کو بولتے ہیں، مثلاً ایک کلو ٹماٹر اور آدھا کلو ہری مرچ؛ پیکنگ سے پہلے ہم لسٹ اور اُس دن کا ریٹ کنفرم کر دیتے ہیں۔
